Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خاناسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خان

عالمی یوم خواتین پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خواتین کو خراج تحسین

عالمی یوم خواتین پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خواتین کو خراج تحسین

عالمی یوم خواتین پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ قائدِ اعظم نے خواتین کی مساوی شرکت کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم کی روشن مثال ہے، کاک پٹ سے پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے، آئینی اقدامات سے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی گئی، امتیازی قوانین اور نقصان دہ سماجی رویوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مساوی حقوق سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ ممکن بنتا ہے، دیہی خواتین زراعت اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کے خلاف امتیاز کے خاتمے کے لیے پاکستان عالمی معاہدوں کا پابند ہے، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور دیگر ادارے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ویمن امپاورمنٹ پیکج خواتین کی معاشی بہتری کے لیے اہم ہے، خواتین کو قرض، جائیداد اور روزگار تک برابر رسائی دینا ضروری ہے، ترقی کا اصل پیمانہ خواتین کی زندگی میں عملی بہتری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام:

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام مین پاکستان کی ماؤں، بیٹیوں، بہنوں اور بیویوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پاکستانی خواتین کی قوت، استقامت، قائدانہ صلاحیتوں اور خاندان، معاشرے اور ملک کی تعمیر میں ان کی انمول خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، صحت، سرکاری خدمات، کاروبار، سائنس، فنون، کھیل اور دیگر تمام میدانوں میں پاکستانی خواتین اپنی صلاحیتوں، لگن اور استقامت سے ملکی ترقی کی رفتار کو تیز کر رہی ہیں۔ خواتین کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *