Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مادرِ انسانیت ڈاکٹر صادقہ شریف شفقت، خدمت اور انسان دوستی کا ایک لازوال استعارہپاکستان طبی کانفرنس سندھ کی غیر متعلقہ افراد سے ہوشیار رہنے کی اپیلاسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریمادرِ انسانیت ڈاکٹر صادقہ شریف شفقت، خدمت اور انسان دوستی کا ایک لازوال استعارہپاکستان طبی کانفرنس سندھ کی غیر متعلقہ افراد سے ہوشیار رہنے کی اپیلاسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاری

ایران پر حملہ کرکے امریکا نے دنیا پر احسان اور مشرق وسطیٰ کی خدمت ہے؛ صدر ٹرمپ

ایران پر حملہ کرکے امریکا نے دنیا پر احسان اور مشرق وسطیٰ کی خدمت ہے؛ صدر ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 42 بحری جہازوں کو تباہ کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں اپنے ملک کی کارکردگی کو دس میں سے پندرہ کے برابر قرار دیتے ہوئے فوج کو سراہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے دنیا پر احسان اور مشرق وسطیٰ کی خدمت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکی حملوں میں ایران میں ہلاک ہونے والے افراد انتہائی بیمار ذہنیت کے لوگ تھے۔

خیال رہے کہ ایرانی حکام کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 330 سے زیادہ ہے جن میں آیت اللہ خامنہ ای، آرمی چیف، وزیر دفاع، مشیر قومی سلامتی اور پاسداران انقلاب کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی حملوں نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کیے اور ملک کی فضائیہ اور مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ پچھلے حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا کیوں کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب تھا۔

صدر ٹرمپ نے اس کارروائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو فیصلہ کن ضرب پہنچانے کے مترادف ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ جلد ڈوور فضائیہ کے اڈے کا دورہ کریں گے جہاں اب تک اس تنازع میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی باقیات کی باوقار منتقلی کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *