Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

ڈاکٹر ناشناس کالونی کا ٹرانسفارمر گذشتہ ایک ہفتے سے خراب، اہلِ علاقہ بجلی سے محروم

ایس ڈی او اور متعلقہ لائن مین سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی
علاقہ مکینوں سے کرین کے پیسے اور واپڈا گاڑی میں ڈیزل ڈلوانے کے پیسے لینے کے بعد اب ٹرانسفارمر کو بنانے کیلئے مٹھائی و خرچہ پانی کے عیوض 30 ہزار روپے مزید طلب کرنا ظلم ہے ، اہل علاقہ
کوئٹہ، ڈاکٹر ناشناس کالونی کا ٹرانسفارمر گذشتہ ایک ہفتے سے خراب پڑا ہے جس کے باعث پورا علاقہ بجلی سے محروم ہے۔ اہلِ محلہ کے مطابق ایس ڈی او اور متعلقہ لائن مین سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی صرف جھوٹی تسلی سے کام لیا جارہا ہے علاقہ مکینوں کو کہنا ہے کہ کرین کے پیسے اور واپڈا گاڑی میں ڈیزل ڈلوانے کے پیسے بھی لیئے گئے اب ٹرانسفارمر کو بنانے کیلئے مٹھائی و خرچہ پانی کے عیوض 30 ہزار روپے مانگے جارہے ہے کرپٹ لاین مین جو کے اوستہ محمد شہر سے نیب زدہ ہے انکو بروری سب ڈویژن میں تعینات کرکے کوئٹہ شہر کے عوام کو بھی تکلیف دیاجارہا ہے
علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔ گھروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جبکہ لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے کیسکو نے کیسکو چیف ، وفاقی محتسب اعلی سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
اہلِ علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *