Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

بلوچستان میں 5 افراد کی لاشیں برآمد، کوئٹہ اور پنجگور میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان میں 5 افراد کی لاشیں برآمد، کوئٹہ اور پنجگور میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
کوئٹہ/پنجگور: بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے تین تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شناخت اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں دو روز کے دوران مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کی شناخت جبری لاپتہ نواب کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
رواں ہفتے کے دوران صرف پنجگور سے مجموعی طور پر چھ افراد کی لاشیں مل چکی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *