Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقادلورالائی: یومِ اقبال کی مناسبت سے بی آر سی کالج اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بی آر سی کالج نے میدان مار لیافارم 47 کی پیدا کردہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، مولانا قاری مہراللہبیوٹمز یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے، داؤد شاہ کاکڑنئے صوبوں کا قیام سیاسی بحران کا حل نہیں، جمہوری عمل بحال کیا جائے، مولانا عبدالقادر لونیڈاکٹر اقراء راشد کی خدمات سے منڈی مدرسہ ہسپتال میں نمایاں بہتریمعروف خاتون صحافی سیدہ نصرت نقوی کو اعزازی شیلڈ پیش، صحافتی و سماجی خدمات کا اعترافوفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جلیل احمد کو بجلی کے بل پر 53160 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیاکبیر والا: دربار حضرت بابا علی اصحابؒ کے سالانہ میلے میں کبڈی کے شاندار مقابلے، نامور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکتبارہ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے دوستوں کا شاندار ملاپ، شاہ جمال میں یادوں، محبت اور قہقہوں کی محفل سج گئیکوالالمپور میں کینسر سروائیورز کے اعزاز میں تقریب، بریسٹ اور چائلڈ کینسر آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) میں سینکڑوں خواتین کی شمولیت، خواتین کی خودمختاری پارٹی کی ترجیح ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان خواتین ونگ کے زیراہتمام سریاب کے علاقے کلی شاہوانی میں میڈم زینت شاہوانی کی رہائش گاہ پر خواتین کا شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں خواتین نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، خواتین ونگ کی صوبائی صدر راحیلہ حمید درانی، صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، صوبائی نائب صدور میڈم زینت شاہوانی اور فاطمہ خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ اور ملکی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہیں، کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کو تعلیم، روزگار اور فیصلہ سازی کے عمل میں یکساں مواقع فراہم کیے بغیر ممکن نہیں۔ مسلم لیگ (ن) خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی میں خواتین کو مؤثر نمائندگی اور قیادت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو صرف سیاسی سرگرمیوں تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں عملی طور پر فیصلہ سازی، قانون سازی اور عوامی مسائل کے حل کے عمل میں شریک کرنا ضروری ہے۔بلوچستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں تعلیم، فنی تربیت، ہنرمندی اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرکے معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکتا ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ، بچیوں کی تعلیم، صحت کی سہولیات، خواتین کے لیے باعزت روزگار اور ہراسانی و امتیازی سلوک کا خاتمہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مسلم لیگ (ن) خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین نے ہر مشکل دور میں اپنے خاندانوں اور معاشرے کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ انہیں سیاسی اور قومی ترقی کے دھارے میں مزید مؤثر انداز میں شامل کیا جائے۔ خواتین کی بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اس بات کا اظہار ہے کہ وہ سیاسی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دروازے خواتین سمیت تمام طبقات کے لیے کھلے ہیں اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں خواتین ونگ کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔پروگرام سے خواتین ونگ کی صوبائی صدر راحیلہ حمید درانی، صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، صوبائی نائب صدر میڈم زینت شاہوانی اور فاطمہ خان نے بھی خطاب کیا اور خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت، حقوق کے تحفظ اور پارٹی تنظیم کو فعال بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔اس موقع پر پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن حیدر خان اچکزئی، صوبائی ترجمان شاکر محمد حسنی، میڈیا کوآرڈینیٹر نثار خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *