Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بل عوام دشمنی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود سنگین اضافی بلوں کی وصولی عوام دشمنی اور حکومتی بے حسی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق
جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، سیٹھ اجمل بازئی، میر حشمت لہڑی، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، سالار مولانا علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولانا نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور عدم دستیابی کے باوجود ناقابل برداشت اضافی بلوں کی وصولی عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی اور حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بنیادی سہولیات سے محروم شہریوں پر بھاری مالی بوجھ ڈال کر ان کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے حکمران عوامی مشکلات کا ادراک کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے مہنگائی بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے ستائے عوام کے لیے گیس و بجلی کے ہوشربا بل ناقابلِ برداشت ہوچکے ہیں۔ ارباب اقتدار اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں شہریوں کی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ جب عوام کو گیس اور بجلی فراہم ہی نہیں کی جاتیں تو بھاری بلوں کی وصولی کس اصول اور قانون کے تحت کی جا رہی ہے؟ رہنماں نے کہا کہ حکمرانوں کی شاہانہ طرزِ حکمرانی عوام دشمن پالیسیوں اور مسلسل انتظامی ناکامیوں نے بلوچستان کے عوام میں احساسِ محرومی کو مزید گہرا کردیا ہے۔ عوام کو وعدوں اور رسمی بیانات کے بجائے عملی ریلیف کی ضرورت ہے۔ حکومت فوری طور پر گیس و بجلی کی فراہمی یقینی بنائے غیر منصفانہ بلوں کا ازالہ کرے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود مالی بوجھ تلے دبانے کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر ان سے بھاری بل وصول کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *