Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اسلامی نظام کا فوری نفاذ ضروری ہے، مولانا قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا قاری مہراللہ نے بلوچستان بھر کے تمام اضلاع کے امراء اور جنرل سیکرٹریز کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی، اضلاع، مجلس عاملہ، مجلس شوریٰ اور تحصیلی و یونٹ سطح کی تنظیم سازی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کا بنیادی منشور اور مقصد آئینی، سیاسی اور دینی لحاظ سے پاکستان میں مکمل اسلامی نظامِ حیات کا نفاذ اور ملکی سیاست میں نظریاتی شناخت کو قائم و برقرار رکھنا ہے۔ اس وقت ملک کو درپیش تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل اسلام کے عادلانہ نظام کے فوری اور بلا تاخیر نفاذ میں مضمر ہے۔​انہوں نےکہا کہ گزشتہ 75 سال سے قوم کو بے رحم، ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے سپرد کر دیا گیا ہے، جس کی بدولت آج ملک و قوم کو ہولناک معاشی تباہی، بے روزگاری اور گہرے سیاسی و سماجی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ استحصالی نظام، جبر اور استبداد کے خاتمے کے لیے ایک منظم، بیدار اور مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر خود احتسابی، ذمہ داری، اخلاص اور باہمی اتحاد و یگانگت کے ساتھ فعال کردار ادا کیا جائے تاکہ جماعت میں نئی روح اور تحرک پیدا ہو۔​انہوں نے کہا کہ ملک سے موروثی سیاست، کرپشن اور ظالمانہ و سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لیے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کا دست و بازو بنیں اور اسلامی و نظریاتی پاکستان کی تشکیل میں اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *