Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

ڈیرہ مراد جمالی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہسپتال کی عمارت کئی سال سے غیر فعال

نصیر آباد (رپورٹ محمد یونس عمرانی)ضلع نصیر آباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بدانتظامی اور غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ شرقی جانب نزد پٹ فیڈر کینال کروڑوں روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر کی جانے والی ہسپتال کی عمارت گزشتہ کئی سالوں سے فعال نہ ہونے کے باعث ‘بھوت بنگلہ’ کا منظر پیش کرنے لگی ہے، جبکہ دوسری جانب ہسپتال ہی کے نام پر زیرِ تعمیر ایک اور عمارت بھی تاحال مکمل نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق سابق حکومتی ادوار میں سابق صوبائی وزیر کی کوششوں سے ان منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز منظور کروائے گئے تھے۔ تاہم، سالہا سال گزر جانے کے باوجود یہ بلڈنگز عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے رہائشی آج بھی معیاری علاج معالجے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔نصیر آباد کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان، اربابِ اختیار اور اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر فعال عمارت کو فوری طور پر طبی سامان اور عملہ فراہم کر کے فعال بنایا جائے۔زیرِ تعمیر عمارت کا کام ترجیحی بنیادوں پر جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ان منصوبوں میں بھاری رقوم کی خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کے خلاف شفاف تحقیقات کر کے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کروڑوں اربوں روپے کے منصوبے یوں ہی تباہی کا شکار ہوتے رہے تو عوام کا حکومتی دعووں سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *