Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

سوات؛ سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگرد ہلاک

سوات (ویب ڈیسک): سوات میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن علی الصبح تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ ولد سید بشر، منصور علی ولد عبدالمطلب اور غفران اللہ ولد افضل خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہے اور وہ ٹی ٹی پی کمانڈر مظفر عرف خالد کے گروپ سے وابستہ تھے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد مکان سے تین دہشت گردوں کی لاشیں ملیں، جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوفیں، چھ میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ موقع سے گیس سلنڈر، کھانے پینے کے برتنوں کے علاوہ تھانہ شکردرہ کا نقشہ اور ایک ڈائری بھی ملی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رواں سال فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔ ان میں افضل خان گجر پر حملہ، نعمت علی خان کے گھر اور ڈیرے پر فائرنگ اور سلیم اللہ عرف ساجد نیلا گرام کی ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *