Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالت میں کہا ہے کہ پارٹی اس اکاؤنٹ کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کرتی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حالات تبدیل ہوچکے ہیں، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا خالد یوسف چودھری اور شمسہ کیانی سمیت این سی سی آئی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے کہا کہ انہیں ذاتی حیثیت میں طلب نہیں کیا گیا تھا اور وہ تحریری جواب بھی جمع کرا سکتے تھے۔ اس پر بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اس ایکس اکاؤنٹ کو اپنا تسلیم نہیں کرتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ حالات تبدیل ہوگئے ہیں، اس لیے کچھ مہلت دی جائے تاکہ تفصیلی جواب جمع کرایا جاسکے۔ عدالت نے انہیں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنا مؤقف تحریری طور پر پیش کریں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *