Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفت

اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی

 اپنا گھر اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند افراد کے لیے دستاویزی کارروائی آسان بنا دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاؤسنگ فنانس کے لیے درکار دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی ہے، جبکہ درخواستوں پر کارروائی کا دورانیہ بھی کم کرکے 15 کاروباری دن تک محدود کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اپنا گھر اسکیم، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) اور زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی اور مالی وسائل تک رسائی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، متعلقہ حکام اور مختلف بینکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

بریفنگ کے مطابق اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک 448 ارب روپے مالیت کے 75 ہزار 198 قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے، جبکہ 14 ہزار افراد کو مجموعی طور پر 76 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔ رواں سال 1 لاکھ 25 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے 700 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں قرضوں کا مجموعی حجم 1,352 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے 34 لاکھ 55 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔ جون 2027 تک زرعی قرضوں کا حجم 1,500 ارب روپے اور مستفید ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

اسی طرح چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے سے وابستہ 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد اور اداروں کو 1,137 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔ حکومت نے جون 2027 تک اس شعبے کے قرضوں کا حجم 1,500 ارب روپے اور قرض حاصل کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ، زراعت اور چھوٹے کاروباروں کو بروقت قرضوں کی فراہمی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ ان ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی فراہمی بہتر بنائیں اور جن اداروں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، وہ اسے بہتر کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں، سیکریٹریز اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز سے وابستہ افراد اور اداروں سے مشاورت کی جائے اور جاری اسکیموں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سفارشات رواں ماہ کے اختتام تک پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نے غیر فعال پاسکو گوداموں اور سائلوز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ کسانوں کی اجناس محفوظ رکھنے کی گنجائش بڑھائی جاسکے۔ انہوں نے اجناس ذخیرہ کرنے کے عوض کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے ماڈل کو وسعت دینے اور اپنا گھر اسکیم کے لیے ملکیتی دستاویزات کے حصول کا عمل مزید آسان بنانے پر بھی زور دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *