Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفت

ایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید اسٹیل مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کی استعمال ہونے والی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 16 آف 2026 میں ترمیم کرتے ہوئے مزید 3 اداروں کو اہل اسٹیل یونٹس کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

6 اگست 2026 کے جنرل آرڈر میں ترمیم کے تحت شامل کیے گئے اداروں میں کے بی انٹرپرائزز، جی ایم بی اسٹیل فرنس اور راجپوت اسٹیل انڈسٹری شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ان اداروں کی اہلیت کا تعین ایس آر او 1245(1)/2026 میں مقرر کردہ معیار کے تحت کیا گیا ہے، جس میں اسٹیل مصنوعات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے اسکریپ، بجلی کی کھپت اور مخصوص ایچ ایس کوڈز کے تحت اسکریپ کی درآمد کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ فہرست میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ بورڈ یا متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سفارشات پر کسی بھی رجسٹرڈ مینوفیکچرر کی اہلیت کا دوبارہ جائزہ لے کر اسے فہرست میں شامل یا خارج کرسکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *