Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

جنرل فیض، جنرل باجوہ بیٹھے تھے، دہشتگردوں کو واپس لانے کےلیے ہمیں قائل کرنےکی کوشش کی، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شادیوں میں میراثی بھی اتنی تعریف نہیں کرتے جتنی عمران خان بطور وزیراعظم سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی کیا کرتے تھے۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق بحث کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں جنرل (ر) فیض حمید اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ قومی اسمبلی میں آکر ارکان کو قائل کرنے کی کوشش کرتے تھے کہ دہشتگردوں کو واپس لانے سے فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے ماضی کے فیصلوں اور اپنے کردار کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی رہنماؤں کے قول و فعل میں تضاد رہے گا تو حالات بہتر نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں نے اپنے جیل کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اٹک جیل میں چھ بائی چار فٹ کا سیل دیا گیا تھا اور دوسرا کمبل مانگنے پر نہیں ملا، تاہم شہباز شریف کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ان کے لیے کمبل بھجوایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف اور شہباز شریف کی رہائی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنایا، جبکہ ان کے بقول پی ٹی آئی نے اپنے رہنما کی رہائی کو مرکزی معاملہ بنا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل مسئلہ دہشتگردی ہے اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے مقابلے کے بجائے سیاسی معاملات کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعلیٰ افغانستان میں موجود ایک شخص سے ہدایات لیتے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش دہشتگردی کے خلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑنا ہوگی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں معدنیات اور صحت کے شعبوں میں ٹھیکوں اور حکومتی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے۔ وزیر دفاع کے مطابق صوبے کے حالات ایسے ہوگئے تھے کہ حکومت کے پاس ایمرجنسی کے نفاذ کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *