Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات اور جاری اصلاحات کا جائزہڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز عبدالواسیع خان کاکڑ کا مڈل اسکول کھچ عمقزئی کا دورہ27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےکمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کا تفصیلی دورہ، طبی سہولیات اور جاری اصلاحات کا جائزہڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز عبدالواسیع خان کاکڑ کا مڈل اسکول کھچ عمقزئی کا دورہ27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

سردار شاہد لغاری پی او ای پی اے کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن منتخب

کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سردار شاہد لغاری پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (POEPA) کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔
دوبارہ انتخاب پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سینئر اراکین نے سردار شاہد لغاری کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے عہدیداران،سیاسی وسماجی شخصیات مختلف مکاتب فکر کی جانب سے کامیابی پر مبارک باد دی گئی۔
سردار شاہد لغاری نے اس موقع پر پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سینیئر اراکین کی جانب سے تعاون، حوصلہ افزائی اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دوبارہ عہدہ ملنے والی مبارک باد اور نیک خواہشات کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ
دوبارہ انتخاب ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کے اراکین کے اعتماد اور اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اجتماعی مشاورت، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کسی بھی تنظیم کی ترقی اور کامیابی کے بنیادی اصول ہیں۔
سردار شاہد لغاری نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مقاصد کے حصول، اراکین کے جائز مفادات کے تحفظ اور اوورسیز روزگار کے شعبے میں مثبت پیش رفت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *