Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل امن کے پیامبر بن کر تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہیں تھی خواجہ آصف کا مولانا کو جواببینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا دی گئی، رپورٹ ایف ایم یو کو دینا لازم قرارحافظ آباد؛ تبلیغی جماعت کی بس سیم نالہ میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمیتھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحقبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاکخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیفیلڈ مارشل امن کے پیامبر بن کر تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہیں تھی خواجہ آصف کا مولانا کو جواببینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد بڑھا دی گئی، رپورٹ ایف ایم یو کو دینا لازم قرارحافظ آباد؛ تبلیغی جماعت کی بس سیم نالہ میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمیتھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحقبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاکخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا 5 جمادی الاول کو یوم عقیلہ بنی ہاشم منانے کا اعلان

راولپنڈی( ) ٹی این ایف جے کے مرکزی سینیئر نائب صدر باوا سیدفرزندعلی شاہ کاظمی نے ولادت پرنور حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ ” یوم عقیلہ بنی ہاشم ” سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق اتوار 5 جمادی الاول کو عقیدتِ ایمانی کیساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر محافل میلاد، کانفرنسیں، سیمینار اور تہنیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے،علمائے اکرام واعظین اور ذاکرین اپنے خطابات میں سیرت حضرت زینب بنت علی ؑ اجاگر کریں گے۔ باوا سیدفرزندعلی کاظمی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ یوم عقیلہ بنی ہاشم کے موقع پر ملک بھرمیں سیکیورٹی کویقینی بنائے،ذرائع ابلاغ محسنہ حسینیت ؑ کی سیرت و کردار اجاگر کریں۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کو امن و آشتی سے ہمکنار کرنے کیلئے شیطنت سے عملی بیزاری اور راہ حسینیت و زینبیت پر گامزن ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خانوادہ کے تمام زن و مرد اور صغیر وکبیر زیور تقویٰ سے آراستہ ہیں، اگرتمام حضرات محمد ہیں تو جملہ خواتین فاطمات ہیں۔باوا فرزند علی شاہ نے کہا کہ مخدرات عصمت و طہارت میں ایک عظیم ہستی حضر ت زینب بنت علی و فاطمہ دنیائے نسوانیت کی وہ جرات مند اور قوی ترین بہادر خاتون ہیں جن کے زہد و تقویٰ کی گواہی حضرت امام زین العابدین نے آپ کو عالمہ غیر معلمہ کہہ کر دی، آپ کے عظیم ترین خطبات نے سسکتی ہوئی انسانیت کو عزو شرف بخشا اور بنو امیہ کے چہروں پر پڑے اسلام کے مصنوعی نقاب اُلٹ کر یزیدی ایوانوں کو لرزہ براندام کردیا ۔سیدفرزندعلی شاہ کاظمی نے تمام اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ “یوم عقیلہ بنی ہاشم ” کے مبارک پروگراموں میں نواسی رسول کے کارہائے عصمت کو اجاگر کریں اور عالم اسلام کی سربلندی ،وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام،عساکرپاکستان کی کامیابی اور استعماری قوتوں کی نابودی کیلئے دعائیں مانگیں۔ درایں اثناء یوم عقیلہ بنی ہاشم کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کے لئے تحریک کی مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا کنوینرپروفیسر سیدثمر الحسن نقوی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقارعلی راجہ ڈپٹی کنوینر اور اسد عباس حیدری کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *