Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج امن و استحکام کے لیے اہم اقدام ہے، حاجی آفتاب احمد خلجی

سیوی (نامہ نگار) قبائلی سیاسی وسماجی رہنما حاجی آفتاب احمد خلجی نے خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج کے نفاذ کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، استحکام اور خوشحالی کی ضرورت ہے تاکہ وہ بلاخوف و خطر اپنی روزمرہ زندگی گزار سکیں اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرسکیں تفصیلات کے مطابق قبائلی رہنما حاجی آفتاب احمد خلجی نے پی بی 8 سیوی کے عوام کی جانب سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا آفس میں اپنے ہمدرد ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ان کے نزدیک وفاقی حکومت کا یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی بہتری اور انتظامی استحکام کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے حاجی آفتاب احمد خلجی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کے باعث عام شہریوں کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے ان کے بقول، صوبے میں گورنر راج کے ذریعے ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں جن سے عوام کو ریلیف ملے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی ترقی کے لیے امن، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کا حل بنیادی اہمیت رکھتا ہے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرے جن کے نتیجے میں عوام کو عملی ریلیف ملے اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے راستے کھلیں قبائلی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بھی ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح امن، روزگار، بہتر انتظامی نظام اور بنیادی سہولیات کے حق دار ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا حاجی آفتاب احمد خلجی نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں حالات کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات عوام کے لیے سودمند ثابت ہوں گے اور صوبے میں امن و خوشحالی کے قیام کی راہ ہموار ہوگی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *