Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الاداTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادا

امن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالی

گنداخہ (نورحسن جمالی) گنداخہ کی تاریخ میں پہلی بار ڈی ایس پی سرکل/ایس ڈی پی او گنداخہ محمد علی جمالی اور ایس ایچ او گنداخہ حاجی خان لاشاری کی جانب سے شہر کی تاجر برادری، شہریوں اور گنداخہ پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں تاجروں، شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران تاجر برادری، شہریوں اور صحافیوں نے علاقے میں امن و امان، ٹریفک، جرائم کی روک تھام اور دیگر مسائل کے حوالے سے ڈی ایس پی محمد علی جمالی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں، جنہیں ڈی ایس پی نے غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے لیے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ تاجروں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اس موقع پر گنداخہ پریس کلب کے صحافیوں، تاجر برادری اور شہریوں نے ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست پولیس حکام تک پہنچانے کا موقع ملا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور عوام کے درمیان یہ رابطہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *