Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانی


لورالائی(میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل سننے اور ان کے بروقت حل کے لیے براہِ راست عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع لورالائی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ڈی سی آفس لورالائی کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے دوران اپنے علاقوں اور ذاتی نوعیت کے مختلف جائز مسائل، شکایات اور مشکلات سے آگاہ کیا۔شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی، بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، صحت، تعلیم، سڑکوں، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، ریونیو امور، سرکاری ریکارڈ اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع نے شہریوں کی بات تحمل اور توجہ سے سنی اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کو سرکاری دفاتر میں اپنے جائز کاموں کے لیے غیر ضروری مشکلات یا تاخیر کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور مسائل کے حل کے حوالے سے مؤثر پیش رفت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ شہری اپنے مسائل بلاواسطہ انتظامیہ کے سامنے پیش کر سکیں اور ان کے حل کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ عوامی شکایات سننے کے اس عمل سے نہ صرف شہریوں کو اپنی مشکلات بیان کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ مختلف محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے بھی زمینی صورتحال سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر اور مؤثر سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں، شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ایسے معاملات میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے براہِ راست عوامی مسائل سننے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے باعث عوام کو اپنے مسائل اعلیٰ ضلعی انتظامیہ تک براہِ راست پہنچانے کا مؤثر موقع میسر آ رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی مسائل کی براہِ راست سنوائی کا یہ سلسلہ آئندہ مہینوں میں بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، جبکہ مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ محکموں تک پہنچا کر ان کے حل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ لورالائی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی فلاح، شفاف طرزِ حکمرانی، بہتر سروس ڈیلیوری اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *