Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رندقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رند

قرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز

خالق آباد منگچر (نامہ نگار) خالق آباد منگچر مدرسہ دارالعلوم حمیدیہ خالق آباد منگچر کے زیرِ اہتمام پروقار جلسہ دستارِ فضیلت کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، طلبہ اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالعزیز نے قرآنِ کریم کی عظمت و فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآنِ پاک اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب اور پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ قرآن انسان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور اس میں دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے مکمل رہنمائی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ سمجھنے، سیکھنے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے نازل ہوا ہے۔ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی میں قرآن سے جتنا مضبوط تعلق ہوگا، اتنا ہی ہمارے کردار، معاشرے اور نسلوں میں بہتری پیدا ہوگی۔ قرآن سے دوری انسان کو روحانی کمزوری اور معاشرتی بگاڑ کی طرف لے جاتی ہے، جبکہ قرآن سے وابستگی ایمان کو مضبوط اور زندگی کو مقصد عطا کرتی ہے۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنا اور اسے اپنی اولاد کے سینوں میں محفوظ کرانا والدین کے لیے عظیم سعادت ہے۔ حدیثِ مبارکہ کا مفہوم ہے کہ قیامت کے روز حافظِ قرآن کے والدین کو نور کا تاج پہنایا جائے گا جبکہ حفاظِ کرام کو بھی خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم، خصوصاً قرآنِ کریم کی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں۔

اس موقع پر حافظ عتیق الرحمن بن محمد رمضان زہرا زئی اور حافظ محمد سلمان بن محمد سلیمان آدم زئی کی تکمیلِ حفظِ قرآن کی خوشی میں ان کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر مہتمم مدرسہ حضرت مولانا عبدالحمید زہرا زئی سمیت علماء و مشائخ اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب میں حفاظِ کرام، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور قرآنِ کریم کی تعلیم و ترویج کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالعزیز نے مدرسے، اساتذہ و طلبہ، حفاظِ کرام، ان کے والدین اور امتِ مسلمہ کی سلامتی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *