Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

لواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خان

سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر میرٹ شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا اس ضمن میں کسی قسم کی سفارش دباو¿ یا غیر ضروری مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتیوں کے پورے عمل کو مو¿ثر منظم اور غیر جانب دار بنایا جائے تاکہ کسی امیدوار کو شکایت کا موقع نہ ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لواحقین کوٹہ کے تحت مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز چیف انجینئر ای اینڈ ایم، ورکس ڈویڑن کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کی جانب سے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو لواحقین کوٹہ کے تحت جاری بھرتیوں کے عمل، امیدواروں کے کوائف اور دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ میں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور متعلقہ احکامات کے مطابق من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے جبکہ امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ طرزِ عمل اختیار کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے کاغذات اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال مقررہ قواعد کے مطابق مکمل کی جائے اور کسی بھی مرحلے پر ذاتی پسند و ناپسند سفارش یا دباو¿ کو خاطر میں نہ لایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے عمل میں کسی قسم کا ابہام بےضابطگی یا شکایت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے تمام مراحل کو واضح طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے تاکہ بھرتی کا عمل نہ صرف میرٹ پر مبنی ہو بلکہ اس کی شفافیت بھی ہر سطح پر نمایاں ہو سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے افسران پر زور دیا کہ وہ بھرتیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کریں اور اس حوالے سے پیش آنے والے کسی بھی مسئلے یا شکایت کو فوری طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کا عمل قانونی تقاضوں اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں مکمل کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *