Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادانجماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادان

خضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمی

خضدار: تحصیل باغبانہ کے پولیس تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خضدار سٹی تھانے کے ایس ایچ او منیر عالم جتک معمولی زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی خضدار وزیر خان ناصر، ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی اور ایس ایچ او سٹی منیر عالم جتک بھاری پولیس نفری کے ہمراہ باغبانہ پہنچ گئے۔

پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا، جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب باغبانہ کے مقام پر این 25 قومی شاہراہ سے ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *