Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختموزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

ملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

ملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق
ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی مفاد کو سیاسی مفادات پر ترجیح دینا ہوگی۔ صوبائی جنرل سیکرٹری
مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا، عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی، بے روزگاری، معاشی دباؤ اور سیاسی عدم استحکام سمیت متعدد سنگین مسائل کا سامنا کررہا ہے، ایسے حالات میں حکمرانوں اور تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی و جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری مہنگائی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے، بجلی، گیس، پٹرول اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کے اخراجات نے متوسط اور غریب طبقے کی زندگی اجیرن کردی ہے، حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے فوری اور مؤثر ریلیف اقدامات کرنے چاہئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ ملک میں سیاسی کشیدگی اور مسلسل محاذ آرائی سے نہ صرف جمہوری نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سیاسی اختلاف جمہوریت کا حصہ ہے لیکن اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ قوتوں کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کیلئے روزگار، تعلیم اور ہنر کے مواقع پیدا کئے جائیں، کیونکہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع وسائل کو شفاف اور مؤثر انداز میں عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام اب محض وعدے اور دعوے نہیں بلکہ عملی تبدیلی چاہتے ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی، شفاف حکمرانی، مضبوط جمہوری ادارے اور مؤثر معاشی پالیسیاں ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی ایک ایسے نظام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی جس میں عام شہری کو انصاف، روزگار، عزت اور بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *