Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختموزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، حسیب شجاعکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

پیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیج

پیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیج
منتخب نمائندے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ صحافیوں سے بات چیت
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 سے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے واضح ایجنڈے پر گامزن ہے، پارٹی کے منتخب نمائندے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست وژن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے بنیادی حقوق، جمہوریت، روزگار، تعلیم، صحت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، بلوچستان میں بھی عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، تعلیم، صحت، آبنوشی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل شامل ہے، جس کے مثبت اثرات بتدریج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے اور پیپلز پارٹی بھی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرے گی۔صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت اور منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفاق اور صوبوں میں عوامی مسائل کے حل اور ملک کو معاشی و سیاسی استحکام کی جانب لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *