Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

 کولمبیا میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا کہ منگل کی صبح کولمبیا میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 4.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.74 ڈگری مغربی طول البلد میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کولمبیا میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی تھی۔ شدید زلزلے کے بعد تقریباً 100 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔

تباہ کن زلزلے کے باعث رہائشی عمارتیں، مکانات، اسکول اور طبی مراکز شدید متاثر ہوئے تھے، جبکہ متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کے علاوہ کئی عمارتیں جھک گئی تھیں یا مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے کرینوں، کھدائی کرنے والی مشینوں اور بعض مقامات پر ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی تھی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *