Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاکولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپا

موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختم

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی یا موٹر سائیکل شہری کے اپنے نام پر رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں بھی وہ مقررہ سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔

وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ اور علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فیول ریلیف پروگرام کے خدوخال اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ شزہ فاطمہ نے اسکیم کے تحت دی جانے والی سہولتوں اور رجسٹریشن کے عمل کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق عالمی حالات اور خطے میں جاری جنگ کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے اثرات سے کم آمدن والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے خصوصی فیول ریلیف پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف مقرر کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل صارفین ہفتے میں ایک مرتبہ 5 لیٹر تک پٹرول پر سبسڈی حاصل کرسکیں گے، جبکہ ماہانہ حد 20 لیٹر مقرر کی گئی ہے، یعنی انہیں ماہانہ زیادہ سے زیادہ 500 روپے کا ریلیف ملے گا۔

اسی طرح 800 سی سی گاڑیوں کے لیے ہر 10 دن بعد 10 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔ اس کی ماہانہ حد 30 لیٹر ہے، جس کے تحت گاڑی مالکان کو ماہانہ زیادہ سے زیادہ 1,000 روپے کی رعایت حاصل ہوگی۔

شزہ فاطمہ کے مطابق اسکیم میں 15 سال تک پرانی موٹر سائیکلیں جبکہ 20 سال تک پرانی 800 سی سی گاڑیاں شامل کی گئی ہیں۔

رجسٹریشن کیسے ہوگی؟

فیول ریلیف اسکیم میں شامل ہونے کے لیے شہری موبائل فون سے 9771 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے دوران نام، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی یا موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ، صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ فراہم کرنا ہوگی۔

گاڑی اپنے نام ہونا ضروری نہیں

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ جس موبائل نمبر سے رجسٹریشن کا ایس ایم ایس بھیجا جائے گا، وہ سم اور شناختی کارڈ شہری کے اپنے نام پر ہونا لازمی ہے۔ تاہم گاڑی یا موٹر سائیکل کا شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری نہیں، اس صورت میں بھی وہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا اہل ہوگا۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد شہری TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کریں گے، جس کے جواب میں انہیں ٹوکن کوڈ موصول ہوگا۔ شزہ فاطمہ کے مطابق پٹرول صرف اسی ٹوکن کوڈ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا اور کسی دوسرے شخص کے ٹوکن نمبر پر ریلیف نہیں دیا جاسکے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *