Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میری سب سے گہری ترجیح اور دلچسپی تعلیم ہے۔ میں بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے یہاں دوبارہ آو¿ںگا۔ اسی عزم سے پیوستہ ہوکر اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے بطور سیڈ منی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ محض وقتی مالی معاونت نہیں ہے بلکہ ہماری نئی نسل کے روشن مستقبل کی خاطر تعلیم کے ذریعے معاشرے کو تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ اسکے علاوہ میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے FSc کے امتحانات میں اسلامیہ کالج کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کیلئے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ گرلز کالج میں کی انجمن اسلامیہ بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میرعاصم کرد گیلو، سردار یحیٰی خان ناصر، پرنسپل اسلامیہ گرلز کالج پروفیسر شائستہ کاکڑ، محمد نعیم احمد خان کے علاو¿ہ اساتذہ اور طلباءکی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاءسے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ انجمن اسلامیہ کے زیرنگرانی یہ ایک موقر تعلیمی ادارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار طویل تاریخ رکھتا ہے۔ اسلامیہ بوائز اینڈ گرلز اسکولز اینڈ کالجز سے ہزاروں لوگ فارغ التحصیل ہوئے ہیں جو زندگی کی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلامیہ ہائی اسکول کو چھوٹا علی گڑھ قرار دیا۔ معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اسلامیہ تعلیمی ادارے کا اپنا ایک منفرد کردار ہے۔ وقت آپہنچا ہے کہ ہم اسلامیہ کالج کو اسلامیہ یونیورسٹی کا درجہ دیے سکیں۔ ہم اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کا نہ صرف منظوری دینگے بلکہ مذکورہ یونیورسٹی کو مستحکم بنانے میں بھرپور کردار بھی ادا کریں گے اور امریکہ سے ڈونرز اور مخیر حضرات بھی لاوں گا اسطرح درس و تدریس کا یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہیگا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ توقع پے کہ اسلامیہ یونیورسٹی ملک کی ٹاپ یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہوگی۔ ایک تعلیم یافتہ لڑکی صرف اپنی تقدیر نہیں بدلتی بلکہ وہ ایک خاندان کی سوچ و اپروچ بدلتی ہے، ایک نسل کی تربیت کرتی ہے اور بالآخر پورے معاشرے کی درست سمت متعین کرتی ہے لہٰذا اب ہمیں آپ کو یہ اعتماد دینا ہوگا کہ آپ اپنے ہر خواب کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ آج آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجٹل اکانومی، روبوٹکس اور سائنٹفک ریسرچ مستقبل کا نقشہ بنا رہی ہیں لہٰذا آپ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹکس، کوالٹی ایجوکیشن، جدید مہارت اور سائنسی ریسرچ پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ خوشی کا لمحہ ہے کہ میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حالیہ اہف ایس سی کے نتائج میں اسلامیہ گرلز کالج کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی دس طالبات میں اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔ اگر ہماری بیٹیوں کو مناسب ماحول، کوالٹی ایجوکیشن اور مساوی مواقع ملیں تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیت منوا سکتی ہیں۔ تقریب کے آخر میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے منتظمین اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *