Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکانصحبت پور میں میڈیکل اسٹور کے تالے ٹوٹ گئے، لاکھوں کی ادویات اور نقدی چوریعوامی خدمت اور اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے،سردارزادہ فیصل خان جمالیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، زمرک خان اچکزئیبلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتارنوشکی بس اڈہ میں فائرنگ، دکاندار جاں بحقڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل تمام سزاؤں سے بری، محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاریپولیس کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث اسد علی کے خلاف قانونی کارروائی کریںسونا اور چاندی آج بھی سستے ہو گئے، قیمت میں بڑی کمی27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیزحکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان

بلوچستان پولیس کی کارروائیاں، 16 مغوی بازیاب، سیکڑوں ملزمان گرفتار


کوئٹہ: آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر کی ہدایت پر صوبے کے 9 رینجز اور 33 اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ 3 ہفتوں میں 11 سالہ بچی سمیت 16 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 44 اشتہاری، 249 مفرور اور 492 دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 108 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 95 پسٹل و ریوالور، 6 کلاشنکوف، 7 شارٹ گن و رائفل، 770 گولیاں اور 48 میگزین برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 62 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے 81 کلوگرام سے زائد چرس، آئس، افیون اور دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

کارروائیوں کے دوران 3 مسروقہ گاڑیاں، 44 موٹر سائیکلیں اور 13 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے، جبکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبے میں 2253 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔

بلوچستان پولیس کے مطابق صوبے میں امن و امان اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ تھانوں میں عوامی شکایات کے بروقت اور شفاف ازالے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *