Banner
Daily Sahafat Quetta
September 11, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبڑی طاقت، چھوٹا انصافہائی جیکنگ کی سازش کا سیاہ دداستان۔قسط3سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکتنوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک خوبصورت قدم، لسبیلہ میں کیریئر کاؤنسلنگ سیمیناربلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مغوی بازیابڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا دورہقائداعظم کا پاکستان ہماری نسلوں کی امانت ہے، سرفراز بگٹیاسرائیل کا قسام کی خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰموخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے، حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئےآئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشافبڑی طاقت، چھوٹا انصافہائی جیکنگ کی سازش کا سیاہ دداستان۔قسط3سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکتنوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک خوبصورت قدم، لسبیلہ میں کیریئر کاؤنسلنگ سیمیناربلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مغوی بازیابڈاکٹر عظمیٰ زریں نازیہ کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا دورہقائداعظم کا پاکستان ہماری نسلوں کی امانت ہے، سرفراز بگٹی

سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکت

سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد، 200 سے زائد خواتین کی شرکت

بجلی، گیس، تعلیم، صحت، BISP، نادرا، صاف پانی سمیت مختلف عوامی مسائل پیش؛ ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت

سوراب: (رپورٹ: ابوبکر دانش میروانی بلوچ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور BSDI کے تحت ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سوراب کے ہال میں ضلع سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کو براہِ راست ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
کھلی کچہری میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی بلوچ، ڈی ایس پی سوراب بلاول محمد حسنی، مختلف ضلعی محکموں کے افسران، اساتذہ، طالبات اور 200 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر خواتین نے اپنے علاقوں اور درپیش روزمرہ مشکلات سے متعلق مختلف مسائل تفصیل سے پیش کیے۔ خواتین کی جانب سے بجلی، گیس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، بینظیر انکم نشونما پروگرام، فیملی پارک، پبلک لائبریری، شاپنگ سینٹر، تعلیم، صحت، نادرا، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل اور مطالبات ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل کے حل اور ضروری کارروائی کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط انداز میں کام کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جلد از جلد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل کا حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انتظامیہ عوام کی دہلیز پر مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور BSDI کے تحت سوراب کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گرینڈ خواتین کھلی کچہری کو خواتین کے لیے اپنے مسائل براہِ راست حکام تک پہنچانے کا ایک اہم فورم قرار دیا گیا، جہاں خواتین نے نہ صرف اپنے مسائل پیش کیے بلکہ ضلع میں تعلیم، صحت، بنیادی سہولیات اور شہری ترقی کے حوالے سے بھی اپنی تجاویز اور توقعات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *