Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایفسیوی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی، 8 کلو آئس برآمد، خاتون گرفتارریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرلورالائیناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ بل 2026 کا جائزہکوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں من مانا فرق اور ہوشربا اضافہ، شہریوں کا شدید تشویش کا اظہارکوئٹہ میں مبینہ فحاشی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا 600 روپے سستا، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئیپیٹرول پوری دنیا میں مہنگا اور پاکستان میں سستا ہے، گورنر سندھنیب بلوچستان کا سٹی اسکول کوئٹہ کینٹ میں انسدادِ بدعنوانی آگاہی پروگرام13 ستمبر صحافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا،بی ایم ایف

ناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 36 یونٹس جرمانہ


صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص، ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران کوئٹہ، اوستہ محمد، ژوب، تربت، حب اور سبی سمیت مختلف علاقوں میں فوڈ بزنس یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 36 یونٹس کو جرمانے ، 3 یونٹس کو سیل جبکہ متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ترجمان بی ہف اے کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں علمدار روڈ اور طوغی روڈ میں ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری کی سربراہی میں کارروائی کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر 2 بیکریاں سیل، 2 فوڈ یونٹس جرمانہ اور 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ سیل کی جانے والی بیکریوں میں بیکری مصنوعات پر تیاری و میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہ ہونے، کیڑوں مکوڑوں سے بچاؤ کے ناقص انتظامات، ورکرز کی جانب سے حفاظتی لباس کا استعمال نہ کرنے اور مصنوعات میں حشرات کی موجودگی سمیت متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ گزشتہ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی کی گئی۔علاوہ ازیں ایک ریسٹورنٹ کو بی ایف اے لائسنس کے بغیر کاروبار اور خراب کوکنگ آئل کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک بیکری کو ناقص صفائی، ڈسٹ بنز کی عدم موجودگی، PPE کے نامناسب استعمال اور بیکری مصنوعات میں حشرات پائے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اس طرح بروری روڈ اور خیزی چوک پر متفرق فوڈ بزنس یونٹس کی چیکنگ کے دوران 3 یونٹس جرمانہ اور ایک واٹر پیوریفکیشن پلانٹ سیل کیا گیا۔ دو ریسٹورنٹس میں ممنوعہ چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ رنگ کی موجودگی، مصالحہ جات کی نامناسب اسٹوریج، ناقص ریفریجریشن، کھلے ڈسٹ بنز اور آلودہ پانی کی ٹینکی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ایک جنرل اسٹور سے ممنوعہ گٹکا اور چائنیز نمک برآمد ہونے پر بھی کارروائی کی گئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک سویٹ مینوفیکچرنگ یونٹ، ایک کیٹرنگ یونٹ اور ایک جنرل اسٹور کو صفائی کی ابتر صورتحال، مضر صحت رنگوں اور چائنیز نمک کے استعمال، ایکسپائرڈ اشیاء، غیر مناسب پیکنگ اور ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر جرمانے کیے گئے۔اوستہ محمد میں 9 کریانہ اسٹورز اور 2 ہوٹلوں کو صفائی کی ناقص صورتحال، ایکسپائرڈ اشیاء، ممنوعہ نان فوڈ گریڈ کلرز اور چائنیز نمک سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔ متعدد مراکز کو معمولی نقائص دور کرنے کے لیے اصلاحی نوٹسز بھی جاری ہوئے۔ژوب میں ہوٹلز اور کولڈ ڈرنکس شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی، خراب گوشت و سبزیوں، ٹوٹے برتنوں، نامناسب پانی ذخیرہ کرنے، چائنیز نمک اور ایکسپائرڈ مشروبات کی موجودگی پر جرمانے کیے گئے جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی بی ایف اے کی اولین ترجیح ہے۔فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ زیرِ التوا جرمانوں کی عدم ادائیگی اور مسلسل عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *