Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

کوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاح

بلوچستان میں لائیو اسٹاک اور جانوروں کی صحت کے شعبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کوئٹہ کے سول ویٹرنری ہسپتال میں اپ گریڈڈ ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری، جدید آپریشن تھیٹر اور الٹراساؤنڈ مشین کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد صلاح بلوچ، ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق ترین، محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران، ویٹرنری ڈاکٹرز، اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ سول ویٹرنری ہسپتال کوئٹہ 1935 سے فارمرز اور جانوروں کے مالکان کو ویٹرنری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ جدید سہولیات کی فراہمی سے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور بیماریوں پر قابو پانے کی صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔
اپ گریڈڈ ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری کے ذریعے اہم livestock diseases کی جلد اور درست تشخیص ممکن ہوگی، جبکہ جدید الٹراساؤنڈ مشین جانوروں کے اندرونی اور تولیدی مسائل کی تشخیص میں معاون ثابت ہوگی۔
اسی طرح جدید آپریشن تھیٹر کے ذریعے جانوروں کے مختلف surgical procedures اور پیچیدہ کیسز کے علاج کے لیے بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔
حکام کے مطابق ہسپتال کی خدمات صرف مویشیوں تک محدود نہیں بلکہ کوئٹہ اور بلوچستان بھر کے پالتو جانوروں کے مالکان بھی طبی اور جراحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسینیشن، بیماریوں سے بچاؤ، Artificial Insemination، breeding services، موبائل ویٹرنری سروسز اور فیلڈ کیمپس کے ذریعے خدمات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد صلاح بلوچ نے ویٹرنری سروسز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔
جبکہ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر محمد فاروق ترین نے جدید تشخیصی سہولیات کو جانوروں کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر animal health سے livestock productivity میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بہتر تشخیص، بہتر علاج، صحت مند جانور اور مضبوط ویٹرنری سروسز بلوچستان کے لائیو اسٹاک سیکٹر اور اس سے وابستہ لاکھوں افراد کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *