Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، آئی ٹی لیب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلئے اقدامات کیے جائیں
ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور شہری سہولیات میں بہتری کےلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،ان منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائےگا
کوئٹہ(خ ن )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت کوئٹہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور جدید ائی ٹی لیب کے قیام و پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں، منصوبوں کی موجودہ صورتحال، معیارِ تعمیر اور مقررہ مدت کے اندر تکمیل سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) کوئٹہ امیر حمزہ اور ایکسین (سٹی) سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایکسین (سٹی) کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت، جاری تعمیراتی کام، درپیش مسائل اور منصوبوں کی تکمیل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا گیا۔اجلاس میں بالخصوص شہری سہولیات کی بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی، جاری تعمیراتی منصوبوں کی رفتار، کام کے معیار اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ ہو اور مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔اجلاس میں جدیدائی ٹی لیب کے حوالے سے بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید ڈیجیٹل سہولیات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، اس لیے ائی ٹی لیب کو جدید تقاضوں سے ہم اہنگ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ان منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور موثر نگرانی کے ذریعے منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کریں اور کام کی پیش رفت سے متعلق باقاعدگی سے رپورٹ پیش کریں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *