Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

عقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیق

عقیدہ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی اور اساسی جزو ہے، اس عقیدے کے تحفظ کےلئے امت مسلمہ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں
ملک میں قادیانی لابی کی آئین و قانون کی خلاف ورزی اور عقیدہ ختمِ نبوت بارے عوام کو گمراہ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائےگا
کوئٹہ ( پ ر)جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد احمد، ضلعی نائب امیر مولانا محمد ایوب، مفتی عطائ الرحمن اور مولوی نقیب اللہ نے جمعیت علماء اسلام حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیرِ انتظام منعقدہ عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی اور اساسی جزو ہے، اس عقیدے کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قادیانی لابی کی جانب سے آئین و قانون کی خلاف ورزی اور عقیدہ ختمِ نبوت کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کی ہر کوشش کو آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ناکام بنایا جائے گا، تحفظِ ختمِ نبوت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ مفکرِ اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ کی علمی، دینی اور سیاسی بصیرت نے پاکستان میں عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے تاریخی آئینی فیصلے میں ان کی سیاسی و پارلیمانی جدوجہد کا نمایاں کردار تھا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مفتی محمود? نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ختمِ نبوت کے تحفظ کو اپنی دینی و سیاسی جدوجہد کا اہم مقصد بنایا، ان کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گی۔ مقررین نے کہا کہ نئی نسل کو عقیدہ? ختمِ نبوت کی اہمیت، آئینی حیثیت اور اس حوالے سے اکابرِ امت کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علمائ ، دینی مدارس، سیاسی کارکنان اور باشعور عوام مل کر قادیانی لابی کی گمراہ کن سرگرمیوں کا علمی و آئینی انداز میں مقابلہ کریں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئینِ پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور ختمِ نبوت سے متعلق قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی فرد یا گروہ کو آئین و قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔ کانفرنس کے شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عقیدہ? ختمِ نبوت کے تحفظ، اسلامی تشخص اور آئینِ پاکستان کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *