Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

07 ستمبر 2026: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کی عظیم قربانی کی یاد میں کراچی میں ان کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی قیادت ایئر وائس مارشل اختر عمران سدوزئی، ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ، نے کی۔ انہوں نے مزارِ شہید پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور سربراہِ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے قومی ہیرو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔عظیم فضائی ہوا باز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے دستے نے ان کی بے مثال جرأت، فرض سے غیر متزلزل وابستگی اور راہِ وطن میں دی جانے والی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔ راشد منہاس شہید کا تابندہ کردار آج بھی پاک فضائیہ کی قابلِ فخر روایات کو روشن کیے ہوئے ہے، جہاں فرض، عزت اور قربانی کو سب سے بلند مقام حاصل ہے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ مزید برآں، اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جرأت، پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ سطح کی جنگی تیاری اور پختہ عزم کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔یہ تقریب پاک فضائیہ کے ان عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک پُروقار موقع بھی تھی، جن کی لازوال قربانیاں نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے جرأت، عزم اور حب الوطنی کا مینارِ نور ہیں بلکہ قومی تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ تابندہ رہیں گی۔

ترجمان پاک فضائیہ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *