Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نے نارووال میں مندر توڑنے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد: پاکستان نے نارووال کے علاقے اڈہ سراج میں ہندو مندر مسمار کیے جانے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا کہ اڈہ سراج میں مندر کی عمارت 21 جولائی کو ہونے والی شدید بارشوں سے متاثر ہوئی تھی۔ ان کے مطابق مقامی انتظامیہ نے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد مندر کی عمارت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور سیاسی مقاصد کے لیے ایسے معاملات کو استعمال کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دعوے بھارت میں اقلیتوں سے متعلق صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کے حوالے سے ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ دنیا اس بات سے بھی آگاہ ہے کہ ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کو مسلمانوں، سکھوں اور مسیحی برادری کے خلاف مبینہ مظالم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *