Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکمسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

آئی ایم ایف شرط، جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے موجودہ نظام میں تبدیلی کی تیاری شروع کرتے ہوئے جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا عبوری ہدف مقرر کرلیا ہے۔

پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قیمتوں کے فارمولے کو مارکیٹ سے منسلک کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔

حکام نے ڈیزل کی قیمتوں میں اچانک اور بڑے اتار چڑھاؤ سے صارفین کو تحفظ دینے کے لیے نئے قواعد و ضوابط وضع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے طریقہ کار تیار کیا جائے گا۔

اجلاس میں آئی ایف ای ایم کے حساب کے لیے نیا طریقہ کار بھی منظور کرلیا گیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمتوں کو مرحلہ وار مارکیٹ پر مبنی نظام میں منتقل کرنے کی سمت پیش رفت کی جائے گی۔

حکومت کے مطابق قیمتوں کے نظام میں اصلاحات کا مقصد مارکیٹ کے حالات کے مطابق نرخوں کے تعین کو بہتر بنانا اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے ممکنہ حد تک تحفظ فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *