Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارسلطنت عمان کے سابق اعزازی قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر کا دورہسالانہ صوبائی تربیتی اجتماع سے کارکنوں اورنوجوانوں میں نیاجذبہ پیداہوگا قاری شاہ محمدصحرا کے پھول ایک فکری گلستان صاحبِ کتاب خاور سلیم آذر کے نامہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارسلطنت عمان کے سابق اعزازی قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر کا دورہسالانہ صوبائی تربیتی اجتماع سے کارکنوں اورنوجوانوں میں نیاجذبہ پیداہوگا قاری شاہ محمدصحرا کے پھول ایک فکری گلستان صاحبِ کتاب خاور سلیم آذر کے نام

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدری

صدر، صوبائی کابینہ اور ترجمان کی مشاورت کے بغیر تنظیم کا مؤقف جاری نہیں ہوسکتا، ترجمان مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ہڑتال سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی جانب سے کسی ہڑتال کی کوئی اپیل یا اعلان جاری نہیں کیا گیا، اس حوالے سے تنظیم کے نام سے سامنے آنے والے کسی بھی اعلان یا بیان سے مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ کاشف حیدری نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان ایک باقاعدہ تنظیمی ڈھانچے کے تحت کام کرتی ہے اور تنظیم کی جانب سے کسی بھی اہم معاملے پر مؤقف صدر، صوبائی کابینہ اور ترجمان کے باہمی رابطے اور مشاورت کے بعد ہی جاری کیا جاتا ہے۔ ترجمان تنظیم کا مجاز نمائندہ ہے، تاہم ترجمان کی جانب سے بھی کوئی بیان صدر اور صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر جاری نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم کے صدر، صوبائی کابینہ اور ترجمان باہمی مشاورت سے تاجر برادری کے اہم معاملات پر تنظیمی مؤقف مرتب کرتے ہیں، جس کے بعد ہی اسے مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا باضابطہ مؤقف قرار دیا جاتا ہے۔ کسی فرد کی جانب سے تنظیمی قیادت اور کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر تنظیم کا نام استعمال کرنا تنظیمی اصولوں کے منافی ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ موجودہ معاملے میں مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر، صوبائی کابینہ اور ترجمان کو اعتماد میں لیے بغیر تنظیم کے نام سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا، جس کی مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان واضح طور پر تردید کرتی ہے اور اس اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان تاجر برادری کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کرتی ہے۔ کسی بھی ہڑتال یا اجتماعی اقدام سے متعلق فیصلہ بھی صدر، صوبائی کابینہ اور ترجمان کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان تنظیم کے مجاز پلیٹ فارم سے جاری کیا جائے گا۔ ترجمان نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے نام سے سامنے آنے والے کسی بھی بیان، اعلان یا پیغام کو تنظیم کا باضابطہ مؤقف سمجھنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔ تنظیم کا مستند مؤقف صدر، صوبائی کابینہ کی مشاورت اور ترجمان کے ذریعے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی جانب سے ہڑتال کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور تنظیم کے نام سے جاری ہونے والے ایسے کسی بھی اعلان کی تردید کی جاتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *