Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے متعدد راستے موجود ہیں، تاہم مؤثر حکمت عملی یہ ہے کہ ایران کو تیل اور گیس کی تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کی قیمت کا احساس دلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سمیت عالمی تجارتی راستوں کو مکمل طور پر بند نہیں کرسکتا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔

جے ڈی وینس کے مطابق آبنائے ہرمز سے روزانہ 70 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ بیرل تک تیل کی ترسیل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے پاس ایران کے خلاف مختلف آپشنز موجود ہیں اور اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے تیل و گیس کی تجارت کو بھی ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان واقع ایک اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے عالمی توانائی کی بڑی مقدار منتقل ہوتی ہے۔ خطے میں کسی بھی بڑی رکاوٹ کے عالمی تیل مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *