Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

عمران خان کا نجی اسپتال سے علاج کے احکامات کے بعد عام قیدیوں کا بھی عدالت سے رجوع

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نجی اسپتال سے علاج کے عدالتی احکامات کے بعد اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں نے بھی طبی سہولیات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے نجی اسپتالوں میں علاج اور اہل خانہ سے رابطے کی اجازت کے لیے درخواستیں دائر کیں، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد آصف نے قیدیوں الیاس خان، محمد اسماعیل خان اور اویس الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بعض قیدیوں کو سنگین طبی مسائل کا سامنا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں مناسب علاج کی سہولت دستیاب نہیں۔

ایک درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ قیدی ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہے اور دو ماہ کے دوران متعدد بار اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود بہتری نہیں آئی، جبکہ اس بیماری کا مکمل علاج شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں ممکن ہے۔

دیگر درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ قیدیوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے اور اگر سرکاری اسپتال میں علاج ممکن نہ ہو تو نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت میں ایک درخواست گزار کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم بھائی سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کال کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں درخواستوں پر جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *