Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلان

شام کے وزیرخارجہ کا 19 سال بعد پاکستان کا دورہ، سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعادہ

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے 19 سال بعد پاکستان کا اہم دورہ کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شامی خبررساں ادارے کے مطابق اسعد حسن الشیبانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران پاکستان اور شام نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور مقبوضہ جولان کے معاملے پر اپنے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے ادلب کے ابو الظہور ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ شامی وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے علاقائی کردار کو سراہا۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی، سرمایہ کاری فورم کے انعقاد اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس کے علاوہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شامی حکام نے پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *