Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندجمہوریت کی طاقت عوام کی مؤثر شرکت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نوابزادہ زرین مگسیبلوچستان میں ملک دشمنوں کیلئے صرف تباہی ہے، مینا مجید بلوچاسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایک کروڑ روپے سیڈ منی دینے کا اعلانعوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، میر سلیم کھوسہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس؛ پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرکے جواب طلب کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تشکیل، طبی معائنہ اور مخصوص ڈاکٹر کی شمولیت سمیت ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کو بنیاد بنا کر عدالتی حکم پر عملدرآمد سے گریز کیا گیا، جبکہ عدالتی فیصلوں کے مطابق حکم عدولی کی ذمہ داری حکومتی سربراہ پر عائد ہوتی ہے۔

یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی مزید سماعت 16 ستمبر کو کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *