Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحقانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاریراولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائیسندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ؛ پاسکو سے 2 لاکھ 23 ہزار ٹن سے زائد گندم خریدنے کی منظوریGen Alpha کے بچے ،ہماری آنے والی نسل کیسی ہوگی؟عمر کے افق پر ابنِ سینا کی روشنی ڈاکٹر کمال آیدن کا علمی و انسانی سفرسندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانزیارت کراس پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے بعد کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی، 5 اہلکار جاں بحق

پشتون آباد، مھٹا چوک، عثمان آباد اور کلی بادیزئی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

پشتون آباد، مٹھا چوک، عثمان آباد اور کلی بادیزئی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

پشتون آباد، مھٹا چوک، عثمان آباد اور کلی بادیزئی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بادیزئی یونٹ حلقہ 39 پشتون آباد کے ضلعی نائب امیر مولانا مفتی روزی خان بادیزئی اور ان کےکابینہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پشتون آباد، مھٹا چوک، عثمان آباد اور کلی بادیزئی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی آنکھ مچولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب امیر مولانا مفتی روزی خان بادیزئی اور انکے کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بجلی کی طویل بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ دکاندار، کاروباری افراد، طلبہ، مزدور اور دیگر شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شدید گرمی میں بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی بحالی کے باوجود کم وولٹیج کے باعث پنکھے، فریج، موٹرز اور دیگر برقی آلات درست طور پر کام نہیں کرتے، جبکہ اچانک بجلی کی بندش اور بحالی سے قیمتی برقی آلات کے خراب ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔
کابینہ نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام مذکورہ علاقوں کے فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ترسیلی نظام کا فوری تکنیکی جائزہ لے کر کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں، ضرورت کے مطابق ٹرانسفارمرز کی استعداد بڑھائی اور خراب تنصیبات کی مرمت کی جائے۔
کابینہ نے کہا کہ عوام بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، اس لیے انہیں مستحکم اور مناسب وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا واضح اور باقاعدہ شیڈول بھی جاری کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *