Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

علما اور تاجران امن و مذہبی رواداری کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں، مہراللہ بادینی

علما اور تاجران امن و مذہبی رواداری کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں، مہراللہ بادینی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیا الحق مندوخیل، ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ، علما کرام، تاجران اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں کی شرکت سے اتحاد بین المسلمین و انٹرفیتھ ہارمونی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور دیگر پروگرامز کے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

تمام مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے لیے مثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں، علما کرام، تاجران اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون اور مثر رابطہ کاری کو یقینی بنائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیا الحق مندوخیل اور ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ نے شرکا کو سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی

 

اور 12 ربیع الاول کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ علما کرام، تاجران اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر باہمی اتحاد، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور امن و محبت کی فضا کو فروغ دیا جائے گا اور کوئٹہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *