Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

آسماء کے الزامات مسترد، خدابخش کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ

آسماء کے الزامات مسترد، خدابخش کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ

کوئٹہ: خدابخش کے اہلخانہ اور آسماء کے ماموں عبدالصمد سمیت دیگر رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسماء کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

عبدالصمد نے کہا کہ خدابخش کی آسماء سے تقریباً پانچ سال قبل منگنی ہوئی تھی، تاہم آسماء کو نہ اغوا کیا گیا اور نہ ہی اس پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خدابخش نے آسماء کے کہنے پر اپنی سرکاری ملازمت بھی چھوڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بھانجا بے قصور ہے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ عبدالصمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیاء لانگو سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی فریاد بھی سنیں اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

دوسری جانب خدابخش کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ آسماء نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا اور مبینہ طور پر اس سے رقم لیتی رہی، تاہم شادی نہیں کی۔ انہوں نے آسماء اور ان کے خاندان سے متعلق دیگر دعوے بھی کیے۔

خدابخش کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کوئی فریق قصوروار ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ خبر میں بیان کیے گئے الزامات اور دعوے متعلقہ فریقین کے مؤقف پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *