Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

ہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے پے در پے قتل کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ بار کے صدر میر عطاء اللہ لانگو، سینئر نائب صدر جمیل بوستان، جنرل سیکریٹری نجب الدین آغا سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے واقعات سے عوام میں خوف، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جس کا خاتمہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، لہٰذا حکومت مؤثر اقدامات کرتے ہوئے عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بحال کرے۔

بلوچستان ہائی کورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندان کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔

بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *