Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیاوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستامریکا دوبارہ اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری پر آمادہ ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہجماعت اسلامی کا 7 اگست احتجاج؛ حافظ نعیم نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا

ڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقل


کوئٹہ: ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید علاج اور طبی معائنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے معروف کلیولینڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری رہے گا۔

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد حبیب اللہ ناصر نے بتایا کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے ڈسچارج ہونے کے بعد انہیں علاج کے اگلے مرحلے کے لیے ابوظہبی منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور امید ہے کہ مزید علاج سے ان کی حالت میں مزید بہتری آئے گی۔

حبیب اللہ ناصر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات نے علاج کے آغاز سے اب تک بھرپور تعاون کیا اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی محنت اور بہترین علاج کے باعث ڈاکٹر ماہ نور کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔

حبیب اللہ ناصر نے مشکل وقت میں تعاون کرنے والے عوام، دوست احباب، سماجی و سیاسی شخصیات، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دوبارہ انجام دے سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *