Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026ء کا شاندار اختتام

جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026ء کا شاندار اختتام
حکومتِ بلوچستان کی ہدایات کے تحت جشنِ آزادی پاکستان 2026ء کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ کھیل ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج شہید عثمان لالا سپورٹس کمپلیکس قلعہ سیف اللہ میں جوش و جذبے اور شاندار کھیل کے مظاہرے کے ساتھ کھیلا گیا۔

فائنل میچ میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو دیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس، اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ، پولیس افسران، محکمہ کھیل کے حکام، دیگر سرکاری افسران و اہلکاران، کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ نے بھرپور شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب کے دوران مقررین نے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد نہ صرف یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا ذریعہ بنا بلکہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں، کھلاڑیوں، منتظمین اور شائقین کا شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور کامیاب ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کی.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *