Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پی

پشاور: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ علاقے کیلئے کام کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے جو مطالبات کیے، انہوں نےمنظوری دی، پہلی دفعہ اتنی بڑی میٹنگ میں وزیراعظم ، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم نےہمیں مزید فنڈز دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلطی کی گنجائش بالکل نہیں ، یہ ہمارے پاس آخری چانس ہے، اختیارات ایک شخص کے پاس نہیں ہوں گے، ہم اپنی ٹیم کو اختیار دیں گے، ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیے ہیں، ہم کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں، علاقے کیلئے کام کریں گے، کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائےگا، ہم بدلتے، نکھرتے اور مضبوط خیبرپختونخوا کی طرف جا رہے ہیں۔

گورنرکے پی کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر کوئی سفارش نہیں چلے گی، پانی کا مقدمہ یا کچھ اور ہو، لڑیں گے، یہ نہیں کہتا کہ پورا ملے گا، جتنے بھی فنڈز وفاق سے ملیں گے، صوبے کی ترقی کے لیے خرچ ہوں گے، جب تک سزا و جزا کا نظام نہیں ہوگا، چیزیں ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے والے اب اپنا بندوبست کریں، انہیں اب کام کرنا ہوگا، پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری اور سی ٹی ڈی کو جو تعاون چاہیے، ہم فراہم کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *