Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایف

پنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے سرکاری اسپتال کے لیے ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے دینے اور 145 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق دور حکومت میں ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ ایک مقامی ادویات ساز کمپنی کو دیا گیا، جو مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتی تھی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کمپنی نے تین ماہ کی مدت میں فراہم کی جانے والی ادویات ایک سال میں فراہم کیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے معاملے میں سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کا کورونا وائرس کے باعث ادویات کی فراہمی میں تاخیر کا مؤقف مسترد کر دیا۔

کمیٹی نے انکوائری افسر کو ہدایت کی کہ ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جائے اور کمپنی کی اہلیت کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

کمیٹی نے کمپنی کو دی گئی مبینہ ناجائز رعایت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا متعلقہ کمپنی ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا اترتی تھی یا نہیں۔ انکوائری میں ذمہ داران کا تعین کرنے اور ٹھیکے کے اجرا کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *