Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشریٹائرڈ پی آئی اے آفیسر جی ایم بلوچ انتقال کر گئے27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہصوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشریٹائرڈ پی آئی اے آفیسر جی ایم بلوچ انتقال کر گئے27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ

یومِ آزادی محض تہوار نہیں تجدیدِ عہد کا دن ہے، صادق عمرانی

یومِ آزادی محض تہوار نہیں تجدیدِ عہد کا دن ہے، صادق عمرانی

صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے آباو¿ اجداد اور اسلاف کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، پاکستان کے قیام اور غلامی کی زنجیروں سے نجات کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں جو ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں۔پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر نصیرآباد میں بھی جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے، وقار اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا، عمرانی ہاو¿س نصیرآباد میں چراغاں اور آتش بازی کے ذریعے وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرانی ہاو¿س نصیرآباد میں جشنِ آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد میر بلال صادق عمرانی، ایس ایچ او میر حسن تھانہ محمد عمر اعوان، نائب تحصیلدار خاوند بخش منجھو، پٹواری ذوالفقار علی رند، فاروق سیال غلام حسین رند سمیت بڑی تعداد میں شہری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود تھے صوبائی وزیر نے کارکنان کو ہدایت کی کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف چوراہوں، مین شاہراہوں، ذیلی سڑکوں اور اہم عمارتوں کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچم کی خوبصورت آرائش سے سجایا جائے تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ پاکستانی قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے متحد و پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جن آزاد فضاو¿ں میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے یومِ آزادی محض ایک تہوار نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منعقد کی جائیں گی اور قومی دن کو اس کی شایانِ شان اہمیت کے ساتھ منایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *