Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتکشمیر کی پکار اور ہماری خاموشیTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکرات

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال؛ وفاقی حکومت اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع

کراچی/اسلام آباد: ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی، جبکہ ہڑتال ختم کرانے کے لیے وفاقی حکومت اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وزارت خزانہ کے نمائندے شریک ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر رہنما کر رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ رہنماؤں کے مطابق کراچی سے چترال تک بڑی اور چھوٹی مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں اور ہڑتال کے باعث ملک میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ملاکنڈ ڈویژن، دیر چترال ہائی وے، چکدرہ موٹروے اور سوات سمیت کئی علاقوں میں بھی مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث پھلوں اور سبزیوں سے لدی سیکڑوں گاڑیاں بھی راستوں میں کھڑی ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں اور سپلائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔

ٹرانسپورٹ اتحاد نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہڑتال کا دائرہ مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور اسے غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات میں ہڑتال ختم کرنے اور ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر بات چیت جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *